اخوت بلاسود قرضہ سکیم

اخوت بلاسود قرضہ سکیم اخوت فاؤنڈیشن کے آفیشل پیج پر خوش آمدید آپ یہاں ہر قسم کے اخوت قرض کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں

12/05/2017

انکی دہلیز کے قابل میں اگر ہو جاؤں۔۔۔۔۔
سجدوں میں ماتھا ٹیکتے عمر گزری تھی اور میں جانتا تھا کہ میری عبادات کی کیا وقعت ہے۔۔۔ہمیشہ کمی سی رہی ماسوائے چند سجدوں کے جن میں " میں " نہ تھا۔مجھے علم تھا کہ میرے اعمال نامے میں سب سے ہلکی میری عبادات ہیں۔
شب برات۔۔۔میں گڑگڑانا چاہتا تھا، رونا چاہتا تھا اور سب کچھ مانگنا چاہتا تھا۔۔۔احباب نے جو اوراد و وظایف اور نوافل لکھ بھیجے تھے سب پڑھنا چاہتا تھا۔میں چاہتا تھا کہ میرے اعمال نامہ میں لکھی ہلکی بے وقعت عبادات میں کوئی ایک عبادت تو وزنی ہو جائے۔
حضور قبلہ عالم حضرت خواجہ نور محمد مہاروی علیہ رحمتہ کے آستانہ پر تل دھرنے کو جگہ نہ تھی، صلوات التسبیح کے نوافل ادا کرنے کے لیے باہر گلی تک صف بندی تھی۔۔۔
اور پھر جماعت جیسے ہی کھڑی ہوئی یوں لگا جیسے حشر کے میدان میں ہوں۔۔۔سر ہی سر نظر آتے تھے۔اپنے اپنے اعمال نامے ہاتھوں میں لیے سر جھکائے جیسے بنی نوع انسان سب صف بند کھڑے ہوں۔۔سب کے سب اس مقدس بارگاہ الہ میں۔۔۔میں اسکی تسبیح کرتے ہوئے عجب ندامت و خوف کی حالت میں سے گزر رہا تھا۔۔وہ جانتا ہے، وہ دیکھ رہا ہے، وہ سن رہا ہے۔۔۔۔اس حالت میں قیام بھی قیامت ہو جاتا ہے بس رکوع اور پھر ہار مان کر سجدہ ہی واحد پناہ نظر آتا پے۔۔۔امام صاحب نے جیسے ہی سلام پھیرا میں صف میں سے نکل کر اندر آستان کو چلا۔۔۔مجھے علم تھا کہ میری عبادت کی کیا وقعت ہے۔۔۔میں نے ہی تو ادا کی تھی مجھے سب معلوم تھا کہ عبادت میں کتنا وزن تھا۔پھر دل کہیں، دماغ کہیں، زہن کہیں۔۔۔۔شرع کے تقاضے اور حجت تمام ہوئی تھی۔اسکے سوا کیا تھا کہ اک رسم نبھائی ہو جیسے۔۔۔۔۔زندگی بھر اس سے " رسمی" رشتہ رکھنے میں ناکام رہا تھا۔۔اپنے خالق سے رشتہ اور وہ بھی صرف "رسم و راہ" کا؟؟
اپنے کریم کی بارگاہ میں تربت کے پاس ہاتھ اٹھائے اس نیت سے کھڑا ہوا کہ آج ان "بخشے لوگوں" کے چہروں کی تلاوت کروں، ان امید بھری آنکھوں کے واسطے دوں۔ میرے اٹھے ہاتھ دیکھ کر لوگ مجھے دعا کا کہتے رہے۔اب انہیں کیا بتاتا کہ میں تو " محمد کے امتیوں" کی زیارت کر رہا ہوں۔۔تم سب کے چہرے کھبی قیام میں لے جا رہے ہیں، تو کھبی تمہارے چہروں پر آج کی رات بکھرا نور اس درویش کو رکوع میں لے جاتا ہے۔۔کچھ مانگ تھوڈی رہا ہوں ہاتھ اٹھائے۔۔۔سوائے معافی کے۔۔۔خالق کو اسکی مخلوق کے واسطے سے اپنی خطاؤں پر بخشش کی دعا۔۔
مجھے پتہ تھا میرے اعمال نامے میں سب سے ہلکی میری عبادات ہیں۔۔مجھے پتہ تھا کہ میرے اعمال نامے میں اگر کسی چیز کو وزن ملا تو وہ ندامت کے آنسو اور تنہائی میں اس سے کی گئی وہ بے ربط اور لایعنی گفتگو ہو گی جسے " موسیٰ علیہ اسلام بھی نہ سمجھ سکے۔۔۔
مجھے پتہ ہے کہ میرے اعمال نامہ میں سب سے ہلکی میری عبادات ہیں۔وہ جانتا ہے کہ میں اس کی بارگاہ میں شرمندہ رہا ہوں مجھے یقین ہے کہ وہ میری لاج شرم رکھے گا۔

12/05/2017

اطاعت کیا ہے ؟ اطاعت سے پہلے ، محبت کرو ، ورنہ اطاعت میں منافقت کا پہلو ہو سکتا ہے ۔
کربلا میں امامِ عالی مقام ؑ کو شہید کرنے والوں نے کہا کہ جلدی جلدی شہید کرو ، پھر ہم نے نماز بھی پڑھنی ہے ۔ شہید کر کے وہ نماز پڑھنے چلے گئے ۔ اور وہاں وہ نماز میں درود شریف پڑھیں گے ۔ آلِ محمد ﷺ بھی کہیں گے اور نماز بھی پڑھیں گے ۔

تو میرا خیال ہے کہ آپ لوگ نماز کو پہچانو ، کہ نماز ہے کیا چیز ، ۔۔ کہیں آپ فارمولے کا نام نماز نہ رکھ لینا کہ وضو کیا اور نمازپڑھ لی ۔تو پھر آپ بڑے شریف بن گئے مگر اندر سے آپ کا دل ویسا ہی ہے ۔ تو پھر یہ تو بڑی سفاک بات ہو جائے گی ۔

جب تک آپکے اندر محبت نہ ہو تو دین کیا ہے ۔

دین کیا ہے تیریؐ الفت کے سوا
دین کا بس اک یہی معیار ہے !

دین کا کیا معیار ہے .... ؟ دین حضورپاک ﷺ کی الفت کے سوا ، اور ہے ہی کوئی نہیں ۔

11/05/2017
11/05/2017

احباب گرامی قدر...
شبِ برات پر اکثر لوگ معافی نامی بانٹتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں..جو سمجھتے ہیں کہ معافی محض چند حروف کا مجموعہ ہے جو کہہ دینے سے ادا ہو جائے گا...نہیں میرے محترم احباب معافی کا لفظ کافی نہیں... اصل میں تو معافی دل کی ندامت، عمل کی درستگی، اور آئندہ اس عمل کو نا دہرانے کا نام ہے...
مولا کریم ہمیں سچی پکی معافی کرنے کی توفیق عطاء فرمائے...اور ہماری تمام نیک شرعی جائز حاجات پوری فرمائے.. آمین

11/05/2017
11/05/2017

ادھوری کتاب سے کچھ سطریں۔۔۔
لمحہ لمحہ ملتی زندگی لمحہ لمحہ موت ہوتی تھی۔۔۔۔ہونا کیا ہے اور نہ ہونا کیا ہے۔۔۔موت زندگی کے تعاقب میں بھی اور زندگی کی محافظ بھی۔۔۔
مجھے جسے یاد رکھنا تھا اسے ہی بھول جاتا ہوں۔
زندگی کو جو چیز سب سے زیادہ حسین بناتی ہے وہ موت کی پراسراریت ہے، مسٹری اور سسپنس۔۔۔
سب سے بڑے لوگ وہ ہیں جو اسکی پراسراریت کو پا گئے۔کمال لوگ ہیں جو موت کے راز سے واقفیت پا جاتے ہیں۔کتاب میں پڑھ لینا، معلومات میں آ جانا ہے، راز کا پا لینا نہیں۔۔۔بہت کٹھن ہے راہ پنگھٹ کی۔۔۔۔
پتھروں کی ساخت کچھ ایسی تھی کہ یوں لگتا جیسے کسی شہر میں چلتی پھرتی بھرپور زندگی پتھر ہو گئی ہو۔اور صدیوں سے یونہی پتھر چلی آتی ہو۔زندہ ہو مگر پتھر ہو۔۔۔یوں تو ہم تینوں اکٹھے سفر کر رہے تھے مگر سب الگ منزلوں کے راہی تھے۔پتھروں کے اس شہر نے جیسے ہم کو اپنی جانب بلایا ہو۔۔مگر یہاں نہ کوئی سوئی ہوئی شہزادی تھی اور نہ ہم تینوں میں سے کوئی بھی کسی بھی حوالے سے شہزادہ تھا۔ تینوں مفلوک الحال مفلس مسافر۔۔۔۔

Address

PAKKI MUHAJIR COLONY, SHAHDRA Road, HOUSE NO. 191-IV, BAHAWAL PUR
Bahawalpur
63100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when اخوت بلاسود قرضہ سکیم posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share