yasir ameer official

yasir ameer official born in pakistan live for pakistan and die for pakistan

13/08/2026

ہر بار کی طرح اس بار بھی بھاولپور میں پی ٹی ای دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی۔ہر الیکشن میں ہم امید کے ساتھ ووٹ ڈالتے ہیں لیکن جب اپنی ہی صفوں میں اختلافات اور گروہ بندیاں بڑھ جائیں تو کارکن اور ووٹر مایوس ہو جاتے ہیں۔ ہم نے اپنا ووٹ کسی شخصیت اور نظریے پر اعتماد کرتے ہوئے دیا تھا نہ کہ اندرونی لڑائیوں کے لیے۔ کئی مواقع پر یا تو الیکشن بچایا نہیں جا سکا یا ایسے سمجھوتے کیے گئے جن کا خمیازہ صرف ووٹرز نے بھگتا۔ نقصان نہ کسی عہدیدار کا ہوتا ہے اور نہ کسی گروپ کا بلکہ اس کارکن کا ہوتا ہے جو دن رات پارٹی کے لیے محنت کرتا ہےاگر قیادت اور ذمہ دار افراد باہمی اختلافات ختم کر کے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو جائیں تو کارکن بھی پہلے سے زیادہ جوش و جذبے سے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ اتحاد اتفاق اور عوام کا اعتماد ہی ہر سیاسی جماعت کی اصل طاقت ہے۔ اگر یہ یکجہتی قائم رہے تو ووٹرز کا اعتماد بھی مزید مضبوط ہوگا۔ہم جیسے کارکن اور ووٹر ہر الیکشن میں اپنا ووٹ عمران خان کے نظریے اور پی ٹی آئی کے منشور پر دیتے ہیں، کسی فردِ واحد کی بنیاد پر نہیں۔ آج بھی اگر ایک ہی سیٹ پر ایک سے زیادہ امیدوار سامنے آئیں گے تو ووٹ تقسیم ہوگا اور نقصان صرف پی ٹی آئی اور اس کے ووٹرز کا ہوگا۔ ہماری گزارش ہے کہ مرکزی قیادت اس کا فوری نوٹس لے تمام اختلافات ختم کروائے اور میرٹ پر سب سے موزوں امیدوار کو ٹکٹ دے۔ ہمارے لیے نام اہم نہیں چاہے کوئی بھی امیدوار ہو اگر اسے پارٹی ٹکٹ دیتی ہے تو ہم عمران خان کے نظریے کے مطابق اسی کی حمایت کریں گے۔ لیکن خدارا آپس کی سیاست اور اختلافات ختم کریں کیونکہ تقسیم صرف ووٹ کو کمزور کرتی ہے، جبکہ اتحاد ہی کامیابی کی ضمانت ہے۔

Address

Shadmaan City Phase 2 House 128 Near Civil Hospital Jhaangi Wala Road Bahawalpur
Bahawalpur
63100

Telephone

+923017707173

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when yasir ameer official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to yasir ameer official:

Shortcuts

Share