فیملی قوانین ۔ ٹیکس قوانین ۔ اٹک لاء فرم

فیملی قوانین ۔ ٹیکس قوانین ۔ اٹک لاء فرم Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from فیملی قوانین ۔ ٹیکس قوانین ۔ اٹک لاء فرم, Tax Lawyer, Attock City.

میاں بیوی کے درمیان مصالحت، کپل کونسلنگ، بچوں کی حضانت، خلع، طلاق، اصلاحی مواد ، تازہ ترین قوانین و خبروں کے لیے فالو کریں
فائلر بن کر ٹیکس بچائیں فائلر بننے کے لئے یا فیملی کیس کے لئے رابطہ کریں
03335154349،
ملک مدثر ایڈووکیٹ ، مشیر انکم ٹیکس یہ پیج اٹک لاء فرم کا آفیشیل پیج ہے۔ اس پیج پر میاں بیوی کے حقوق ، بچوں کی حضانت ، خلع ، طلاق، نان و نفقہ اور انکم ٹیکس پر مشتمل قوانین کے ساتھ ساتھ اُ

ردو طنزومزاح ، اُردو ادب، تازہ ترین خبریں اور خبروں پہ بے باک تبصرے بھی پیش کئے جاتے ہیں۔

۔ ☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆
اگر آپ وکیل ہیں یا وکلا کا ایک معلوماتی فورم جائن کرنا چاہتے ہیں تو آپ اس گروپ میں بھی شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔ یہاں پر 80فیصد سے زائد مواد قانونی پوسٹوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ جس کی بدولت وکلاء اور عام لوگوں کو تازہ ترین قانونی مواد میسر ہے۔
https://web.facebook.com/groups/Attock.Law.Firm

10/02/2026

جب مداری کے ہاتھ کی صفائی تماشائیوں پر کُھل جائے، تو پھر اُس کا کرتب، کرتب نہیں رہتا بلکہ مداری خود تماشہ بن جاتا ہے

10/02/2026

جھوٹی گواہی دینا کبیرہ گناہ ہے
صحیح بخاری: 2654

10/02/2026

‎⚖️ سول سرونٹ انکوائری یا شوکاز ہائیکورٹ میں چیلنج کر سکتے ہیں

‎سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایک اہم فیصلہ جاری کیا ہے جس سے سرکاری ملازمین کو بڑا قانونی تحفظ ملا ہے۔

‎عدالت نے واضح کیا ہے کہ:
‎ • ڈی نوو (نئی) انکوائری کا حکم حتمی فیصلہ نہیں ہوتا
‎ • اس لیے ایسی انکوائری کے خلاف سروس ٹربیونل میں اپیل نہیں کی جا سکتی

‎عام طور پر یہ سمجھا جاتا تھا کہ سرکاری ملازمین کے سروس معاملات میں صرف سروس ٹربیونل ہی فورم ہے اور ہائیکورٹ مداخلت نہیں کر سکتی،
‎لیکن سپریم کورٹ نے اس اصول میں اہم استثناء تسلیم کی ہے۔

‎عدالت کے مطابق، اگر:
‎ • انکوائری یا شوکاز قانون یا رولز کے خلاف ہو
‎ • اختیار سے باہر جاری کیا گیا ہو
‎ • بدنیتی پر مبنی ہو
‎ • یا اس کے خلاف فوری اور مؤثر فورم موجود نہ ہو

‎تو ایسے حالات میں ہائیکورٹ سے رجوع کیا جا سکتا ہے تاکہ سرکاری ملازم کو
‎غلط، غیر ضروری اور لمبی محکمانہ کارروائی سے بچایا جا سکے۔

‎سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا ہے کہ:
‎اگر انکوائری کا بنیادی حکم ہی غلط ہو
‎تو اس پر کی گئی ساری بعد کی کارروائیاں خود بخود ختم ہو جاتی ہیں۔

‎📌 عدالت نے یہ بات بھی واضح کر دی کہ:
‎ • صرف حتمی سزا یا فائنل آرڈر سروس ٹربیونل میں چیلنج ہوتا ہے
‎ • جبکہ شوکاز یا انکوائری بعض صورتوں میں ہائیکورٹ میں چیلنج کی جا سکتی ہے



‎🛡️ نتیجہ

‎یہ فیصلہ سرکاری ملازمین کے لیے بڑی قانونی سہولت ہے
‎اور سروس لاء میں انصاف اور فیئر ٹرائل کی جیت ہے۔



‎ملک سلیم اقبال اعوان
‎ایڈووکیٹ سپریم کورٹ
‎سروس لاز کنسلٹنٹ
03006081067

10/02/2026

2024 SCMR 142
اگر کسی فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدالت میں اپیل دائر ہو جائے تو اس کا لازمی مطلب یہ نہیں ہوتا کہ وہ فیصلہ غیر موثر ہو گیا ہے اور اس پر عمل نہ کیا جائے

10/02/2026
10/02/2026

2023 PLC (C.S) 989
ہائیکورٹ نے قرار دیا ملازم کی بیوہ کو پنشن واجبات کے حصول کے لیے سروس ٹربیونل جانے کی ضرورت نہ ہے
ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی جاسکتی ہے

10/02/2026

2025 SCP 472
⚖️ پینشن حق ہے، خیرات نہیں — سپریم کورٹ کا دوٹوک فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایک نہایت اہم اور اصولی فیصلہ دیتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ:

🔹 پینشن کوئی خیراتی رقم نہیں بلکہ سرکاری ملازم کا آئینی اور قانونی حق ہے
🔹 ملازم اپنی طویل، مسلسل اور بے داغ سروس کے ذریعے پینشن کماتا ہے
🔹 اگر ملازم نے مقررہ مدت (20 سال) مکمل کر لی ہو تو
دیر سے درخواست پینشن کے حق کو ختم نہیں کرتی
✔️ محض استعفیٰ دینے کی بنیاد پر پینشن سے محروم نہیں کیا جا سکتا

عدالت نے واضح کیا کہ:
• پینشن کے معاملے میں Limitation Act لاگو نہیں ہوتا
• Laches (تاخیر) کا اصول پینشن پر لاگو نہیں ہوتا
• CSR Regulation 418 کو غلط طور پر استعمال کر کے پینشن روکی نہیں جا سکتی

📖 عدالت نے قرار دیا کہ پینشن ریٹائرمنٹ یا استعفیٰ کی منظوری کے فوراً بعد خود بخود واجب الادا ہو جاتی ہے، درخواست صرف ریکارڈ کی تکمیل کے لیے ہوتی ہے۔

✅ نتیجتاً، فیڈرل سروس ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے
ملازم کو مکمل پینشنری فوائد دینے کا حکم جاری کیا گیا۔

10/02/2026

حق مہر کی واپسی کا مقدمہ عدالت میں تین سال کے اندر دائر کیا جا سکتا ہے
2025 CLC 1030

10/02/2026

نام ایف آئی آر میں نہیں الزامات سوشل میڈیا مواد پر مبنی ہیں سپریم کورٹ نے مزید انکوائری قرار دے کر ضمانت منظور کر لی
2025 SCMR 1596

کیا آپ زمین یا جائیداد خریدنے یا بیچنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟ تو یہ فیس شیڈول آپ کی معلومات کے لئے ہے سال 26-2025 کے لیے ان...
10/02/2026

کیا آپ زمین یا جائیداد خریدنے یا بیچنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟ تو یہ فیس شیڈول آپ کی معلومات کے لئے ہے

سال 26-2025 کے لیے انتقالات کا فیس شیڈول

اہم نکات جو آپ کو جاننا ضروری ہیں:
نان فائلرز کے لیے بری خبر: اگر آپ فائلر نہیں ہیں تو جائیداد کی خرید و فروخت پر آپ کو 22% تک ٹیکس ادا کرنا پڑ سکتا ہے (10.5% ایڈوانس ٹیکس + 11.5% گین ٹیکس)! 💸
فائلرز کے لیے رعایت: فائلرز کے لیے یہ ٹیکس صرف 3% ہے (1.5% ایڈوانس ٹیکس + 1.5% گین ٹیکس)۔ فائلر بنیں اور لاکھوں بچائیں! ✅
وراثت اور ہبہ: وراثت اور جائز وارثان کو ہبہ پر کوئی FBR ٹیکس نہیں ہے۔ یہ ایک بڑی راحت ہے۔ 👍
دیگر اخراجات: انتقال فیس، ضلع کونسل فیس اور کمپیوٹر فیس اس کے علاوہ ہوں گی۔
تصدیق شدہ: یہ فیس شیڈول عدالتی حکم نامے کے عین مطابق ہے اور اس میں دی گئی تمام ڈیجیٹل تفصیلات کی تصدیق کی گئی ہے۔
آپ کے لیے مشورہ:
جائیداد کی کسی بھی ڈیل سے پہلے اپنے ٹیکس اسٹیٹس (فائلر/نان فائلر) کو ضرور چیک کریں اور اس شیڈول کے مطابق اپنے اخراجات کا تخمینہ لگائیں۔
اس اہم معلومات کو اپنے تمام دوستوں، رشتے داروں اور پراپرٹی ڈیلرز کے ساتھ شیئر کریں تاکہ وہ کسی بھی بڑے مالی نقصان سے بچ سکیں!

10/02/2026

PLD 2025 SC 310
فیملی مقدمہ کی منتقلی, سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ نابالغ جہاں ہوگا مقدمہ وہاں منتقل کر دیا جائے گا،
Transfer of Family cases or ex*****on petition, welfare of minor prime consideration, case transfer to karachi from Islamabad due to transfer and residence of mother of minor.

Address

Attock City
43600

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when فیملی قوانین ۔ ٹیکس قوانین ۔ اٹک لاء فرم posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to فیملی قوانین ۔ ٹیکس قوانین ۔ اٹک لاء فرم:

Share

Category

میاں بیوی کے مابین کوئی مسلئہ ہے تو آپ مجھ سے میرے موبائل نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں- مشورہ فیس 2000 روپے

اگر آپ کا کوئی فیملی پرابلم ہے ۔ میاں بیوی میں ناچاقی، نان و نفقہ ، طلاق و خلع وغیرہ کا مسلئہ ہے تو آپ مجھ سے میرے موبائل نمبر پر رابطہ کر رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔ مشورہ فیس 2000 روپے ہو گی۔ جس میں آپ کو مکمل راہنمائی فراہم کی جائے گی۔ ملک مدثر ایڈووکیٹ ۔ موبائل نمبر 03335154349 ----- 03115154349