05/03/2026
مصر میں تعلیمی ویزہ کی تجدید
تعلیمی ویزہ کی تجدید کے لیے اگر آپ کو تصویر و فنگر پرنٹس کے لیے کافی دور کی تاریخ ملی ہے اور آپ ہنگامی بنیادوں پر ویزہ کی تجدید کروانا چاہ رہے ہیں تو اس کے لیے:
آپ جوازات العباسیہ میں پانچویں فلور پر چلیں جائیں وہان پر ایک کمپنی ترابط کے نام سے کام کر رہی ہے جس کی فیس 65 امریکی ڈالر ہے.
آپ کو سب سے پہلے 250 جنیہ کی رصید دی جائے گی اس کے بعد آپ 65 ڈالر وہی پانچویں فلور پر جمع کروائیں گے اور مطلوبہ کاغذات کی جانچ پرٹال کے بعد 25 ڈالر ویزہ کی فیس جمع کروائیں گے، فنگر پرنٹس کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد آئندہ سات سے دس دن میں آپ کو اقامہ کارڈ مل جائے گا۔
جب آپ کا ویزہ کارڈ پرنٹ ہو جائے گا تو ترابط کمپنی کی جانب سے ان کا نمائندہ آپ کو کال کر کے آپ کا ویزہ کارڈ خود آپ تک پہنچا دے گا.